Posts

Showing posts from February, 2021

چند سوالوں کے جواب

    * فقيــــر محمــــد امتيــــــــاز قمــــر رضـــوى امجــدى * السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ( 1) السوال کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام و مفتیان عظام اس درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کہ مرکزی غوثیہ جامع مسجد بٹھنڈی موڑ جموں کے امام و خطیب مولانا حسن رضا صاحب جنہوں نے مسجد ھذا میں تقریبا دس سال تک امامت کی پھر وہاں کے صدر کمیٹی الطاف بن غلام رسول نے امام صاحب پر بے اصل اور ناقابل برداشت الزامات لگانا شروع کر دئیے صدر موصوف کے مسلسل الزامات کی وجہ سے امام صاحب نے پریشان ہو کر استعفیٰ دے دیا پھر اس کے بعد صدر موصوف نے امام صاحب پر یہ الزام لگایا کہ معاذاللہ امام صاحب اپنے کمرے میں غیر محرم لڑکیوں کو لاتے ہیں ہیں۔  (٢)السوال پھر وہاں امامت کے لئے مفتی محمد توصیف رضا مصباحی صاحب کو لایا گیا جنہوں نے وہاں تقریبا ایک سال تک امامت کی اور دوران لاک ڈاؤن بھی انہوں نے مسجد ھذا میں امامت کی لیکن پھر بھی بغیر وجہ شرعی کے معزول کر دیا اور ان پر بے اصل الزامات لگائے اور کہا کہ معاذ اللہ انہوں نے ہماری ماں بہنوں کے ساتھ بدکاری کی ہے اور اس رپورٹ کو پولیس چوکی میں غیرمسلم افسر سے لکھوایا...